وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ سندھ میدان میں ہیں جبکہ عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی کی تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ سندھ میدان میں ہیں جبکہ عمران خان ہر رات کو کنسرٹ کرکے موسیقی کی محفلیں سجا رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان بارش اور سیلاب کے متاثرین کے نام پر ٹیلی تھون کرکے چندہ جمع کر رہے ہیں مگر تاحال انہوں نے متاثرین کو نہ کوئی امداد پہنچائی ہے اور نہ ہی خود جانے کی تکلیف کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو شخص غریبوں اور یتیموں کے علاج کے لئے ملنے والی خیرات، زکواة اور صدقے کی رقم میں خردبرد کرے ان سے کیسے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کر سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران ہر ہرروز 25کروڑ روپے خرچ کرکے کنسرٹ کرتے ہیں۔ یہ پیسہ خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کا پیسہ ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر