وزیراعظم 21 ستمبرکو آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبرکو نیویارک میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور صدر ورلڈ بینک سےملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد آج نیویارک پہنچیں گے۔نیویارک میں موجودگی کے دوران وزیراعظم کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی، 20 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ 20 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں سے ملاقات ہوگی، 20 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر اور اسپین کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی کانفرنس’ میں بھی شرکت کریں گے ۔ ‘گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ’ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے ۔ 21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات ہوگی ۔وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوگی، 21 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف امریکا کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ 22 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ، جاپان کے وزیراعظم فیومیو کاشیڈا اور ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، 23 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر