اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):ملکہ الزبتھ دوم کی آج لندن میں سرکاری طور پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی، اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے اُنہیں خراجِ عقدت پیش کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بھارتی صدر دروپدی مرمو، امریکی صدر جو بائیڈن، اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں۔بھارتی صدر دروپدی مرمو جوکہ ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر لندن میں موجود ہیں، اُنہوں نے اتوار کو بھارتی حکومت کی جانب سے ایک تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نےبھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ایک تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔جو بائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی کتاب پر دستخط کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن بھی ان کے پاس کھڑی نظر آرہی ہیں۔
عالمی رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت



