ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کیخلاف فواد کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نثاردرانی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔جس پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ یہ آئینی تقرری ہے، ممبر کو کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟ اس عدالت نے آئین کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، کسی معاملے میں غیرضروری مداخلت نہیں کریں گے۔عدالت نے واضح کیا کہ ایسی مداخلت نہیں کریں گے جس سے آئینی عہدے سے متعلق تنازع کھڑا ہو، آپ آئین کی شق دوبارہ پڑھ لیں، یہ بہت واضح ہے، آئین فورم بھی مہیا کر رہا ہے اور طریقہ کار بھی بتا رہا ہے۔جس پر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ اس تعیناتی میں کچھ فرق ہے، یہ وہاں اپلائی ہوگا جہاں مس کنڈکٹ آئے، جس پر عدالت نے فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ یہ کب ممبر تعینات ہوئے؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نثار درانی 24 جنوری 2020 کو ممبرالیکشن کمیشن سندھ تعینات ہوئے۔عدالت نے واضح کیا یہ تقریری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی، انہیں اسی طرح ہی ہٹایا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی، اُس وقت پارلیمانی کمیٹی نے یہ تعیناتی کی تھی، اس عدالت پر آئین پرعمل درآمد کرنا لازم ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر