وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر گلوبل فوڈ اینڈ سیکورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جب کہ مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے جب کہ وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر