حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو 3 دن سے پیٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن کے کیسز کو سپریم کورٹ ان شاء اللّٰہ بحال کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، مفاہمت یا مزاحمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکتے، 21 وزراء بے محکمہ ہیں، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہیں جاتے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر