سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو دی گئی امداد قطرے سے زیادہ نہیں: امریکی سینیٹر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو دی گئی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں۔نیوجرسی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سینیٹر باب میننڈیز نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر کہا کہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے اور امریکا کی جانب سے ڈیزاسٹرپیکیج دیا جانا چاہیے، اس کے ساتھ آئی ایم ایف کی طرف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور افغانستان کی طرح امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ یہ معاملہ خود صدر جوبائیڈن کےسامنے رکھیں گے۔اس کے علاوہ پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی آنکھوں دیکھا حال امریکی ایوان نمائندگان کو بتایا اور کہا کہ پاکستان میں سیلابی پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر