سیلاب متاثرین کےلئے امداد، شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیا لیکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیا لیکر پاکستان پہنچے، جن میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئی، اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ ملکر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا۔

 

 

سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونیوالی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی جس سے متاثرین کو ریلیف ملے گا، یاد رہے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے ائیربرج قائم کر کے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر