حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کر رہی ہے، عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مطالبہ مانے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر