روسی صدر پیوٹن کے اہم ساتھی، سرکاری اخبار کے چیف ایڈیٹر کی اچانک موت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اہم قریبی ساتھی، روس کے سرکاری اخبار پراودا کے چیف ایڈیٹر ولادیمیر سنگورکن اچانک چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے ولادیمیر سنگورکن روسی شہر خباروسک کے کاروباری دورے کے دوران فالج کا شکار ہوئے تھے۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق سنگورکن مشرقِ بعید کے حوالے سے شہرت رکھنے والی روسی شخصیت ولادیمیر آرسینیف کے بارے میں 1 کتاب کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے سفر کے دوران دم گھٹنے کی شکایت کے بعد اچانک انتقال کر گئے۔ڈاکٹروں نے روسی صدر کے قریبی ساتھی سنگورکن کی موت کی وجہ فالج کو قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کریملن نے ولادیمیر سنگورکن کی موت کو روسی صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پر قاتلانہ حملے کی خبر جنرل ایس وی آر ٹیلی گرام چینل کی جانب سے دی گئی تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ قاتلانہ حملہ کب ہوا ہے۔روس:کار بم دھماکا، پیوٹن کا دماغ قرار پائے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاکرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی لیموزین گاڑی کا بائیں جانب کا اگلا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹا جس کے فوری بعد گاڑی سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا تاہم گاڑی کو محفوظ طریقے سے سائیڈ پر لگایا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ حملے میں صدر ولادیمیر پیوٹن محفوظ رہے تاہم اس واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر