ایسا نہیں ہوسکتا کہ زہر ہم کھائیں اور حلوہ عمران خان کے سامنے چلا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی سلیمانی ٹوپی ہے جو عمران خان کے گرد حصار باندھے ہوئے ہے ، وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کریں ، آئین کو توڑیں ، پارلیمنٹ کو بلڈوز کریں کوئی انہیں پوچھ نہیں سکتا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے آرمی چیف کی تعیناتی اور قبل از وقت انتخابات سے متعلق کہا کہ ہم نے مشکل معاشی فیصلے کیے ، یہ ہمارا حق ہے کہ معیشت کو مستحکم کرکے عوام کے سامنے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ زہر ہم کھائیں اور حلوہ عمران خان کے سامنے چلا جائے ،ملک میں سیلاب اور مردم شماری کی وجہ سے آئندہ فروری سے پہلے الیکشن نہیں ہوسکتے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس آرمی چیف کی تعیناتی کی ، آپ پھر اسی کو توسیع دینے کی بات کررہے ہیں، آپ کو کیا حق ہے کہ سوال اٹھائیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر