گونگی بہری خاتون کی سوشل میڈیا پر دہائی ، پاک فوج مدد کر پہنچ گئی ، مثال قائم کر دی

پاک فوج ہمیشہ عوام کی ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے ۔ پاکستان میں کوئی قدرتی آفت ہو تو سب سے پہلے افواج پاکستان ہی مدد کو پہنچتی ہے۔گزشتہ اڑھائی تین ماہ سے پاکستانی فوج سیلاب زدگا ن کی مدد کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے اسی صورتحال میں ایک خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔ کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو پر ایکشن میں آتے ہوئے فوجی جوانوں کو فوراََگونگی بہری خاتون کی مدد کیلئے ضلع خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ پہنچنے کی ہدایات کیں۔قوت سماعت و گویائی سے محروم سیلاب میں پھنسی بے بس خاتون اور اس کا گاؤں بھرپور امداد پر نہال ہوگیا۔ بے یار و مدد گار خاتون نے رو رو کر سوشل میڈیا پر مدد کیلئے دہائی دی تھی۔کور کمانڈر کراچی جنرل محمد سعید نے خاتون کی دہائی پر فوری مدد کا حکم دیا جس کے بعد پاک فوج کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ کو فلڈ ریلیف کا سامان فراہم کیا۔خاتون کو 5 ٹنیٹ، 5 بیگ آٹا، راشن کے 5 تھیلے، 20 مچھردانیاں، کپڑے اور بستر فراہم کیے گئے۔ امدادی سامان ملنے پر خاتون کا چہرہ خوشی سے کِھل اٹھا، خاتون نے فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔خاتون کے گاؤں کے 40 دیگر خاندانوں میں بھی خیمے، راشن، کپڑے، مچھر دانیاں و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔پاک فوج گزشتہ کئی ماہ سےملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہے۔ پاک فوج نے اپنے راشن کا بڑا حصہ بھی سیلاب زدگان کو عطیہ کیا اور اس کے علاوہ تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہیں سیلاب زدگان کو عطیہ کر دیں۔فوجی جوان اپنی جانوں پر کھیل کر سیلاب زدگان کی زندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔پاک فوج نے 3847 پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعےریسکیو کیا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے ملک بھر میں 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔4377.9 ٹن خوراک، 887 ٹن غذائی اشیاء اور 2596769 ادویات کی تقسیم ہوئی ہے ۔میڈیکل ریلیف کے حوالے سے 250 سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جن میں 98551 مریضوں کا علاج کیا گیا اور انھیں 3 تا 5 یوم کی ادویات دیں گئیں ۔


  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر