کراچی؛ خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش، سارے انتقال کرگئے

کراچی(نیشنل ٹائمز): شہر قائد میں خاتون نے ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دیا تاہم کمزوری کے سبب سارے بچے انتقال کرگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا، خاتون جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک اپ کے لیے کئی بار آچکی تھیں۔ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔بچے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے۔ ان میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا جب کہ پانچ بچے زندہ تھے۔ جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔ دو بچوں کا کل انتقال ہوگیا تھا باقی تین بچوں کا آج انتقال ہوا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا گیا تھا جہاں بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا، بچوں کا وزن کم ہونے اور حالت تشویش ناک ہونے کے باعث بچے اسپتال کے شعبہ حادثات میں ہی زیر علاج تھے۔واضح رہے کہ وہ بچے جن کا وزن ایک کلو سے بھی کم ہوتا ہے ان کو ویری لو ویٹ پری میچور کہا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر