آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، دوسری طرف معیشت کمزور ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج ماہرین کے ساتھ ملکی معاشی صورتحال پر بات کی ہے، موجودہ حکومت کی ملک میں اور بیرون ملک کوئی ساکھ نہیں رہی۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، تاریخی مہنگائی کر دی گئی، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام آنے کے باوجود روپیہ کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے، انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے صرف اور صرف پاکستان کو نقصان ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ اگلے مہینے انشاء اللّٰہ 70 برس کا ہو جاؤں گا، آج تک کسی پارٹی کو اتنی مقبولیت نہیں ملی جو پاکستان تحریک انصاف کو ملی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، موجودہ حکومت ملک کا سوچنے کے بجائے اپنے کیسز ختم کروانے میں لگی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے اسے مشکل پاکستان ملا، بارودی سرنگیں بچھی ہیں، اس حکومت کے پاس سیلاب سے نمٹنے کیلئے کوئی پلان ہی نہیں تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جن کے پاس طاقت ہے وہ سیاسی عدم استحکام کو روک سکتے تھے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے جائیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر