لبنان میں خاتون نے کھلونا پستول دکھا کربینک سے رقم نکلوا لی

بیروت(نیشنل ٹائمز): لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے کھلونا پستول کے روز پر اپنی بینک میں جمع کرائی گئی رقم نکلوا لی۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے ایک بینک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک خاتون نے خود پر تیل چھڑک کر پستول نکال لی اور بینک انتظامیہ سے اپنی جمع کی گئی13 ہزار ڈالر کی رقم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو کینسر ہے اور انتظامیہ رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ گھرکی چیزیں تک فروخت کرچکے ہیں اور اب اگر رقم نہ ملی تو بہن کا علاج نہیں ہوسکے گا۔خاتون اور ان کی بہن کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 20000 ہزارڈالرز جمع تھے۔خاتون کے احتجاج پر بینک نے ان کو اپنی جمع شدہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔
لبنان میں اس سے قبل بھی بینک سے زبردستی جمع شدہ رقم نکلوانے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

 



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر