ملکہ کی آخری رسومات، شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے کیوں روکا گیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکۂ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر شہزادہ ہیری کو فوجی لباس پہننے سے روکا گیا ہے۔گزشتہ روز ملکہ الزبتھ دوم کی میت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال جلوس کی صورت میں لائی گئی۔شاہی خاندان کی روایت کے مطابق ملکہ کی میت کو برطانوی افواج کے دستے نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں ویسٹ منسٹر ہال پہنچایا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیاجلوس میں گن کیرج پر رکھے ہوئے ملکہ کے تابوت کے پیچھے چلنے والوں میں شاہ چارلس، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈورڈ، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی جلوس میں شامل تھے۔اس موقع پر شاہی روایت کے مطابق شاہی اہلِ خانہ فوجی لباس میں ملبوس تھے جبکہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ اینڈریو نے سادہ سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020ء میں شاہی ذمے داریوں دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں کسی بھی شاہی تہوار یا تقریب کے دوران فوجی لباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں۔شاہی ترجمان کے مطابق شہزادہ ہیری آخری رسومات میں ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تمام رسومات کے دوران سیاہ سوٹ ہی زیب تن کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کو اگلی 5 روزہ تقریبات میں بھی فوجی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ ان پر یہ پابندیاں ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی میں ہی شاہی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد عائد کی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: مریم نواز
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر