عمران خان کو قانون کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خوفزدہ کرنا دہشتگردی قرار، عمران خان کا اعتراف جرم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):عمران خان کا آخر قانون کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے اور ثابت ہوا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ عمران خان کوخاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میںآج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا اور اپنے جرائم کا اعتراف کر نا پڑا۔عمران خان سے جے آئی ٹی میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے تقریر میں کہا آئی جی،ڈی آئی جی شرم کرو ؟کیا یہ درست ہےکہ آپ نے تقریر میں کہا زیبا چوہدری آپ پر ہم ایکشن لیں گے؟جس پر عمران خان نے اظہار شرمندگی سے جواب دیا جی ایسا ہوا ہے۔ عمران خان نے یہ قبول کرکے اپنے جرم کی تصدیق کر دی ہے ۔ عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو علم ہے آپ کی تقریر کے بعد ماتحت فورس میں خوف پیدا ہوا ؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نہیں میرا مطلب ڈرانا، خوف پھیلانا نہیں تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ آپ کی تقریر اور مقدمےکے بعد کیس کے تفتیشی افسر کو ڈرایا جا رہا ہے؟ اس پر عمران خان نےکہا کہ نہیں یہ بات میرے علم میں نہیں ہے۔سابق وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ شہباز گل کیس زیر سماعت ہے اس کا فیصلہ آنا باقی ہے؟ عمران خان نےکہا کہ جی میرےعلم میں ہے۔تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کے یہ بیانات دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، عمران خان نے جواب دیا کہ میرا مقصد یہ نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی سی آئی اے نےکی، تفتیش کے دوران کیس کے متعلقہ ایس ایچ او بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عمران خان کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کا حصہ بنا دیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر