اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔
سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا: عمران خان



