عمران نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف بیان کو ایک بار پھر حق بجانب قرار دے دیا۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی کہے تشدد کے باوجود ریمانڈ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا تو کیا یہ دہشت گردی ہے؟۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کی بات کرنے پر حکومت نے دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں، یہ پاکستان اور دہشت گردی کے قانون کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر ان ہی لوگوں کے پاس بھیج دیا جاتا ہے جنہوں نے اس پر تشدد کیا۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر