چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حسبِ معمول ایک اچھا فیصلہ دیا، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حسبِ معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مسجد نبویؐ کی توہین کے واقعے پر درج مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، اُس کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ اب بھی مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعہ کی تائید کرتے ہیں؟ جس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ یہ بات چھوڑ دیں، تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں تو اس واقعہ کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔سابق وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے رپورٹ مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویؐ کی توہین کے واقعے پر درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر