سیلاب متاثرین کی مشکلات حل کرنے پر وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو شاباشی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر NHA کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔شہباز شریف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ اسٹیشن ڈوبنے سے بچا لیاانہوں نے مزید لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں NHA کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں کی جانب سے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا۔بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔گرڈا سٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے ناصرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر