غیر منتخب ادارے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندگی کرتی ہیں، غیر منتخب ادارے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، عوام کے پیسے لگوا کر کہتے ہیں اب الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے 2 دن قبل کہہ دیا تھا کہ اب الیکشن نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران ہے، یہ بحران چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کی نالائقی کی وجہ سے ہے، ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر ای سی پی کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے لیکن ابھی تک ہمارا ریفرنس سنا ہی نہیں گیا۔وزیراعظم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف نے جس دن حلف اٹھانا تھا اسی دن ان پر فرد جرم لگنی تھی، انصاف ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہیے، ہم کچھ کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ توہین ہو گئی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کے اداروں کے ساتھ ایک پیج پر رہنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتی ہیں، غیر منتخب ادارے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے، ادارے ایک پیج پر نہ ہوں تو ملک نہیں چل سکتا، فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، فیصلے کرنے کا حق عوام کو ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر