وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، لوڈشیڈنگ پر وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی 74ویں برسی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم سیلاب سے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں، کیا گرڈ اسٹیشن بھی ہم بچائیں؟ تمام پاور کمپنیوں کے پاس اپنے انجینئرز اور عملہ موجود ہے۔وزیرِ اعلی نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے تقریباً سوا کروڑ کے قریب لوگ بے گھر ہیں، سکھر، خیر پور اور بدین سے لے کر تھر پارکر تک ہر جگہ سیلاب سے تباہی مچی ہے، ہمارے پاس جتنے پیسے تھے جو اسٹاک تھا ہم نے اس سے دوائیں خریدیں۔ان کا کہنا تھا کہ پڈعیدن میں 1700 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، زرعی شعبے کو ساڑھے 300 ارب روپے کا نقصان ہوا، کپاس کی فصل مکمل طور پر ختم ہوگئی، نومبر دسمبر تک 75 فیصد علاقے میں کپاس کی کاشت شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں ڈیم نہیں بن سکتے کیونکہ سندھ میدانی علاقہ ہے،ہر جگہ ڈیم نہیں بن سکتا ہے، آپ اگر کراچی میں یا جیکب آباد میں ڈیم بنا سکتے ہیں تو بتا دیں۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس خطے کے لوگوں کا قصور نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلی کا شکار آج پاکستان ہے، کل کوئی اور ملک ہوگا، جب سے یہ خطہ بنا ہےاس سے پہلے کبھی ایسی تبائی نہیں ہوئی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ سب قدرت سے لڑنے کی وجہ سے ہوا ہے، سندھ میں کئی مقامات پر آٹھ سے دس فٹ تک پانی موجود ہے، لوگوں کی بحالی کا پروگرم بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمیں ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر