آئی ایم ایف نے فیول سبسڈی ختم کرنیکا کہا، سعودی وزیر بولے ہم سے سستا ڈیزل بیچ رہے ہو: مفتاح

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا لاہورچیمبر آف کامرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک مسائل میں گھرا ہواہے ، شہبازشریف کو باگ ڈور ملی توپاکستان کے پاس ساڑھے 10 ارب ڈالر تھے۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اپریل میں 3 ارب ڈالر ادائیگیوں میں مزید کم ہوگئے، آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہو جاتے، اس وقت ہمیں پتہ نہیں تھاحکومت میں رہیں گے یا نہیں،آئی ایم ایف نگران حکومت سے بات نہیں کرتی اس لیے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا، مزید رقم ادھار لینے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم خیالی دنیا میں نہیں رہ سکتے، حکومت میں آنے سے پہلے ہمیں مسائل کا پتہ تھا، ہم پی ٹی آئی کی طرح یہ نہیں کہیں گےہمیں ملکی حالات معلوم نہیں تھے، 30 ارب کی ایکسپورٹ کرنیوالے ملک کو 80ارب ڈالرکی درآمدات نہیں کرنی چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے فیول سبسڈی ختم کرو ، سعودی وزیر نے کہا آپ تو ہم سے سستا ڈیزل بیچ رہے ہو، آج 20 کروڑ ڈیزل کم آرہاہے ،لوگوں نے ذخیرہ کرلیاہے، آج ڈیزل پر ساڑھے سات روپے ٹیکس ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر