کامران ٹیسوری کی واپسی، ایم کیو ایم پاکستان میں پھر سے پھوٹ پڑ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کامران ٹیسوری کی واپسی سے ایم کیو ایم پاکستان میں پھر سے پھوٹ پڑ گئی۔رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔رابطہ کمیٹی کی رکن کشور زہرہ نے تحریری طور پر اپنے تحفظات ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں کی خواہش کو سب کی رائے کہہ کر سر پر تھوپ دیا گيا۔پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہاب امام نے کامران ٹیسوری کی واپسی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ڈاکٹر شہاب امام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیوایم کے دیگر کئی ہم خیال بھی ہیں جو پارٹی فیصلوں سے مطمئن نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 کو دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے پارٹی سے نکالا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر