پنجاب: کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس، معذور ملازمین اور سیلاب متاثرین کیلئے اہم فیصلے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے معذور ملازمین، سیلاب متاثرین اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے نابینا، گونگے، بہرے اور دیگر معذور ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافے اور انکی پوسٹیں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی نے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کی منظوری بھی دی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں معذورملازمین کا کنوینس الاؤنس 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 664 معذور ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3 ماہ توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے معذور ملازمین کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر محسن لغاری کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں ریسکیو 1122 عملے کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔غیر ذمہ دارانہ بیان، مشیر عمران کو نو پوائنٹ آف ریٹرن پر لے گئےدوسری جانب اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے بھی خصوصی امدادی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیلابی صورتحال کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کیلئے امداد 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کردی گئی جبکہ پکے گھر کے نقصان کی صورت میں 4 لاکھ اور کچے گھر کیلئے 2 لاکھ روپے امداد دینے کی منظوری دی گئی۔صوبے میں مویشیوں کو متاثر کرنے والی بیماری لمپی سکن کی ویکسین کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جبکہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 9 ارب مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں صوبے میں ماحول دوست بسیں چلانے کیلئے 3 ارب 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر