اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال پراسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ خیرپور اور نوشہرو فیروز میں جمع ہونے والے پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوشہرو فیروز اور پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اب تک 616 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ریلیف کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد متاثرین موجود ہیں، جبکہ لائیو اسٹاک کا نقصان 48 ہزار سے زائد ہے اور سیلاب اور بارشوں کے باعث 44 لاکھ سے زائد ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں۔
سندھ میں سیلابی صورتحال پراسپیشل ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے



