رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو بھجوانے کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے دونوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں 50 کروڑ سے کم رقم کی خورد برد کے معاملے پر کیسز کو نیب کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا گیا ہے.شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے تحصیل بھوانہ میں رمضان شوگر ملز کیلئے گندا نالا تعمیر کرانے کا الزام ہے.اس نالے پر 21 کروڑ 30 لاکھ روپےکی لاگت آئی تھی، عدالت نے قرار دیا tha کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 5 میں ترمیم کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے.اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، متعلقہ فورم میں کیس منتقل ہونے تک شہباز شریف اور حمزہ کو ضمانت دی جا رہی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین نیب اس کیس کو متعلقہ فورم میں دائر کریں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر