عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں لیکن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے:انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت بڑھانے میں پاکستان کا قصور نہیں لیکن پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، دنیا آگے آئے اور پاکستان کی مدد کرے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوگیا ہے اور یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یکجہتی کا نہیں انصاف کا تقاضا ہے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے خاص طور پر وہ ملک جنہوں نے درجہ حرارت بڑھا کر زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعظم سے ملاقاتان کا کہنا تھا کہ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ کی، فطرت نے تباہ کن انداز میں پلٹ کر ہم پر وار کیا لیکن زیادہ نقصان اسے پہنچایا جس کا قصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جہاں پاکستان کھڑا ہے کل وہاں آپ کا ملک ہوسکتا ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا اور فوری روکنا ہو گا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرضوں کی واپسی میں پاکستان کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز ہوچکا ہے، جو آگے جا کر مزید بڑھ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر