بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کر دیا۔ذرائع کے مطابق فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانے کا الزام تھا۔مقدمے میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔اینٹی کرپشن میں فرح گوگی کیخلاف درج مقدمہ کی FIR سامنے آگئیذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قرار دیا گیا، رائے منظور ناصر کو 1 ماہ بعد تبدیل کر کے اریگیشن جیسے اہم محکمے کا سیکریٹری لگا دیا گیا۔یہ مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے حکم جاری کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔مقدمہ ختم کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹر ویجیلنس فائل لے کر فیصل آباد گئے۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کرنے کے لیے لکھا گیا۔مقدمہ ختم کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مقدمہ خارج کر کے معاملہ فیڈمک اتھارٹی کو بھیجنے کا لکھا گیا ہے، اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ الاٹمنٹ کو منسوخ بھی کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر