پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پل، سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو کہتا ہوں کہ پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کو بحالی کیلئے مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

 

 

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر