اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائےگی، قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے، اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، ہم نے بھی سات سال جیل گزاری، آج ہم آپ کے سامنے ہیں، جیل ہمارا سسرال ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر