پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔شکور شاد کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل نے استعفی نہیں دیا تھا، پارٹی ہیڈ آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے 123 استعفے ٹائپ کرکے بھیجے، ‏11 استعفے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ‏پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر