صدرِ مملکت کا افغان کرکٹ ٹیم سے اظہارِ ہمدردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف میچ میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو سراہا جبکہ ہارنے والی افغان کرکٹ ٹیم سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے نسیم شاہ کو میچ میں زبردست کارکردگی دکھانے پر شاباشی دی۔اُنہوں نے لکھا کہ’ملک میں آئے سیلاب کی وجہ سے ہمیں جتنی پریشانیوں کا سامنا ہے اس کے باوجود بھی گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت دلچسپ میچ تھا اور میں افغان کرکٹرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جن کی پرفارمنس میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کافی بہتری آئی‘۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جوکہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر پورا کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر