اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارتِ دفاع کے ٹرانسفرمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔آئی ایم ایف پروگرام: آرمی چیف کا سعودیہ اور امارات سے رابطہڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب سے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف سے سعودی وزارتِ دفاع کے عہدیدار کی ملاقات



