عمران نیازی سیاسی پستی کے عروج پر ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہے۔عمران خان کی چشتیاں جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی صبح ایک بیان دیتے ہیں اور شام کو اس کی تردید کر دیتے ہیں، رات کو گالی دیتے ہیں تو صبح اس پر معافی مانگتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، ایسے فتنے کو قوم مسترد کر چکی ہے، عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے۔گزشتہ روز عمران خان نے چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا دیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ نیا پلان بن رہا ہے، مجھےکہہ رہے ہیں کہ سیلاب کے لیے کام کرو سیاست نہ کرو، سیلاب کے لیے جو کام میں کروں گا سب سے زیادہ کام کروں گا اور حکومت سے بھی کراؤں گا، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا، تم چوروں کامقابلہ بھی کروں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی فوج میں تقرری کے طریقہ کار کو متنازع بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر