اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی کے تین حلقوں پر ضمنی انتخابات کے معاملے پر بدھ کو کراچی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس کے دوران کراچی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔الیکشن کمیشن نے آج دوبارہ اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس میں ضمنی انتخابات کرانے یا نہ کرانے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔الزامات مسترد کرتا ہوں، تحائف نہیں چھپائے، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا الیکشن کمیشن کو جوابکراچی میں این 246، این اے 237 اور این اے 239 پر ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی اور الیکشن عملے کی دستیابی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج دوبارہ اجلاس بلا لیا، اجلاس میں ضمنی انتخابات ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی کے تین حلقوں پر ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس



