بزرگ افراد میں بے خوابی یادداشت متاثر کرسکتی ہے

کینیڈا: (نیشنل ٹائمز)نیند دل و دماغ کا ٹانک ہے اور اس کی کمی سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے، یہاں تک کہ بزرگ افراد اگر بے خوابی کے شکار ہیں تو اس سے حافظہ متاثر ہوسکتا ہے۔کینیڈا کے ماہرین نے کہا ہے کہ بزرگ افراد اگر مسلسل نیند کی خرابی کے شکار ہیں تو وہ حافظہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں اور آخرکار ڈیمنشیا اور الزائیمر کی جانب بھی بڑھ سکتے ہیں۔سلیپ نامی جرنل میں شائع ایک تحقیق میں کل 26000 افراد شامل کئے گئے جن کی عمریں 45 سے 85 برس تھی۔ اس میں لوگوں سے نیند اور دماغی و نفسیاتی بیچیدگیوں کے متعلق ایک سوالنامہ بھروایا گیا۔ 2019 میں شروع کی گئی یہ تحقیق تین برس بعد مکمل ہوگئی ہے۔اس کا خلاصہ ہے کہ اس عمر کے افراد کی نیند جتنی متاثر ہوگی اس کا اتنا ہی منفی اثر ان کی یادداشت پر پڑے گا۔ جبکہ کافی اور مناسب نیند والے افراد میں یادداشت کی کمی کا مسئلہ بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ نیند کی کمی یا شدید بے خوابی سے دیگراکتسابی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں ایک سے زائد کام انجام دینے (ملٹی ٹاسکنگ) مشکل ہوجاتی ہے یا پھر ان میں توجہ اور ارتکاز بھی کمزور ہوجاتی ہے۔ماہرین نے بستر پر پہلو بدلنے کے علاوہ بھی بے خوابی کی دیگر نشانیاں بتائی ہیں۔ ان میں سونے میں تاخیراور صبح اچانک جلدی آنکھ کھل جانا بھی شامل ہے۔ اگر یہ معمول تین ماہ تک جاری رہے تواسے خطرناک قرار دیا جاسکتاہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر