خواجہ آصف عمران خان پر برس پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ پاک فوج میں ساری تقرریاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیا عمران خان نے تقرریاں میرٹ پر کیں، کیا عثمان بزدار اور کے پی کے وزیر اعلیٰ کی تقرری میرٹ پر تھی؟ عمران خان کی پارٹی میں ان کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں، خواجہ آصفانہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات دفن کرنا اور توشہ خانہ پر بات نہ کرنا کیا میرٹ ہے؟ آج ان کی پارٹی میں ان کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں، کیا توشہ خانے سے تحائف لے کر بیچ دینا میرٹ ہے؟ کس میرٹ کی بات کرتے ہیں؟ کیا یہ میرٹ ہے کہ آپ کو عدم اعتماد سے نکال دیا گیا اور آپ امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ہو جو بات کرے میرٹ کی، کس میرٹ کی یہ بات کرتے ہیں؟ ہم نے توشہ خانے پر اپنی سفارش بھیج دی ہے، 180 ملین پاؤنڈ پر انکوائری مکمل کر لی ہے، نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 200 پیشیاں بھگتی ہیں، مثالیں خلفا راشدین کی، باتیں ریاست مدینہ کی کرتا ہے، آج اس کی پارٹی خود اس کو ڈس اون کر رہی ہے۔چیزیں بہت آگے چلی گئی ہیں سب سامنے آئیں گی، وزیر دفاعان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی چوائس کی توثیق کرتے ہیں اور تعریفیں کرتے ہیں، یہاں ادارے موجود ہیں، ادارے کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں، چیزیں بہت آگے چلی گئی ہیں سب سامنے آئیں گی۔اکتوبر میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی: مفتاح اسماعیل



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر