شہباز شریف کوبطور وزیراعظم عمران خان سے زیادہ قیمتی تحائف ملے، سب توشہ خانہ میں جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):وزیراعظم کو ملنے والے غیر ملکی تحائف اب مستقل طور پر توشہ خانے میں رکھے جائیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحائف عوام کو دکھائے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کرائے گئے قیمتی تحائف انہیں خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے سے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک گھڑی کی مالیت 10کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک سمیت تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں تحفے میں دی گئیں۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10سال کے دوران ملنے والے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کراتے رہے ہیں۔

 

 

 

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر