عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج اورکمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اَن گائیڈِڈ میزائل ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکسٹ کی پہچان ہے، عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محب الوطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بےمثال قربانیاں دی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر