پاکستان سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی شیئر ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آئے گا ،نواز شریف اورآصف زرداری الیکشن سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ یہ نومبر میں اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت نے چارماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیاہے، قوم چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں سے جواب مانگ رہی ہے،چوروں کو ہم پر مسلط کرنے والوں نے غداری کی،قوم کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر