عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کرلیں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا: اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدلیہ مخالف بیانات پر معافی مانگنے کے حوالے سے بات کی ہے۔اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا تاہم یہ کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ عمران خان کے وکلا کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ جو حکومت تبدیل کی گئی اس میں براہ راست پی ڈی ایم کے چند سیاستدان شامل تھے، باہر بیٹھ کر اس کی منصوبہ بندی کی گئی اور بیرونی تعلقات استعمال کیے گئے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں واضح بیرونی مداخلت نظر آئی ہے، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر ہمارا ساتھ دیتی تو یہ تبدیلی نہ ہوتی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر