شہباز، بلاول کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سکھر ایئر پورٹ آمد پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم کے استقبال کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، نعمان اسلام شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمبر شہداد کوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کو قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب سے تباہی پر بریفنگ دی گئی، انہوں قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے تباہی ملکی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے، کروڑوں افراد متاثر اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی بھاری قیمت ادا کی، دنیا کو ایک ہو کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کے عفریت کا تنِ تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان بہادر لوگوں کا وطن ہے، ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس قومی آفت سے مل کر نکلیں گے، یہ وقت متحد ہو کر دنیا کو پیغام دینے کا ہے کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر