ارجنٹائن میں پُراسرار وبا پھیلنے لگی، ماہرین پریشان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ارجنٹائن میں ایک پُراسرار وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے تُوکُومان میں پُراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے، اس بیماری کی علامات نمونیہ سے ملتی جلتی ہیں۔اب تک اس بیماری سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 61 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو تیز بخار، قے اور اسہال کی شکایت ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس بیماری کا شکار مریضوں پر نمونیہ کی دوا زیادہ کارگر ثابت نہیں ہو رہی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس پراسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق ارجنٹائن کے صوبے تُوکُومان کے ایک ہیلتھ کلینک سے ہے۔فی الوقت ماہرین کی تمام تر توجہ اسی کلینک پر ہے کیونکہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والے تینوں افراد اسی کلینک میں زیرِ علاج تھے۔ اس پُر اسرار بیماری سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، جو منفی آیا ہے۔محققین تاحال یہ پتہ نہیں لگا سکے کہ کہیں تُوکُومان کے اس بیماری سے متاثرہ خطے میں پائے جانے والے ماحولیاتی عوامل تو بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ نہیں ہیں، کیونکہ بیماری کی وجوہات کا تعلق ممکنہ طور پر کسی زہر سے بھی ہو سکتا ہے۔طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں موجود علامات کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ بیماری نمونیہ کی ایک قسم ہو سکتی ہے لیکن اس سے قبل یہ قسم کہیں اور دیکھنے میں نہیں آئی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر