پنجاب: ڈینگی کے مزید 106، کورونا کے 64 کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 106 اور کورونا وائرس کے 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی کے وارسیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے 106 کیسز میں سے لاہور میں 46، راولپنڈی میں 32، گوجرانولہ میں 14، گجرات میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، وہاڑی، مظفر گڑھ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 308 مریض داخل ہیں، جبکہ صوبے میں 2 ہزار 335 مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے۔سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان 64 کورونا وائرس کےکیسز میں سے لاہور میں 32، ساہیوال میں 8، راولپنڈی اور بہاولپور میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 9 فیصد، لاہور میں 1 اعشاریہ 4 فیصد اور بہاولپور میں 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر