اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چند روز سے نیچے آتے ہوئے امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔15 پیسے کے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 218 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا



