ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں آلو، پیاز ، ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران، افغانستان کیساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ ملک میں آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری منظوری کیلئے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔واضح رہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر