آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملک میں ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220.12 روپےکا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 79 پیسے کم ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہوکر 222 روپےکا ہوگیا ہے۔پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط منظور، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیاخیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر