پست قامت کواڈن بیلس کا خودکشی سے لے کر ہالی ووڈ تک کا سفر

لندن:(نیشنل ٹائمز) پست قامت ہونے کی وجہ سے اسکول کے بچوں کی چھیڑچھاڑ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا ارادہ کرنے والے کواڈن بیلس نے ہالی ووڈ کا سفر طے کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کواڈن بیلس جو کہ 2020 میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر مشہور ہوئے تھے، اب ہالی ووڈ کی میڈ میکس فلم فرنچائز کی تازہ ترین قسط میں نظر آئیں گے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشہور ہدایت کار جارج ملر نے اپنی آنے والی فلم ’فیوریوسا ‘میں 11 سالہ کواڈن کو کاسٹ کیا ہے، جو ان کی 2015 کے بعد کی ایکشن ہٹ فیوری روڈ کا پریکوئل ہے۔آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ سے تعلق رکھنے والا کواڈن سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوا جب 2020 میں اس کی ماں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے 9 سالہ بیٹے کو چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے اسکول میں اتنا پریشان اور ہراساں کیا گیا کہ وہ خودکشی کرنا چاہتا ہے۔کواڈن بیلس کی ماں نے لوگوں سے التجا کی کے’ان کے بیٹے کو جینے دیں جبکہ انہوں نے کواڈن کو اسکول سے بھی ہٹا دیا تھا‘۔تاہم وائرل ویڈیو نے لوگوں کو اس قدر متاثر کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے کواڈن بیلس سوشل میڈیا اسٹار بن گیا اور اب وہ جلد اپنی پہلی فلم میں اداکاری کر کے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دینے والا ہے۔فلم ’تھری تھاؤزنڈ ایئرز آف لانگنگ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے گا۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر